رحیم یار خان میں اقلیتی فلاحی پروگرام کے تحت مستحق مسیحی افراد میں ایسٹر گرانٹس کے چیک تقسیم
رحیم یارخان ،مسیحی برادری کے مستحق افراد میں ایسٹر چیک تقسیم کیے گئے، ایڈ منسٹریٹر آفیسر
رحیم یارخان۔ 22 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی اقلیتی فلاحی پروگرام کے تحت ایڈ منسٹریٹر آفیسر ریاست علی نے مقامی مسیحی برادری کے مستحق افراد میں ایسٹر گرانٹ کے چیک تقسیم کئے۔
ایڈ منسٹریٹر آفیسر ریاست علی نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتوں کی فلاح و بہبود، سماجی تحفظ اور مساوی حقوق کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر مالی امداد کی فراہمی حکومت کے اس عزم کا اظہار ہے کہ تمام اقلیتی برادریوں کو قومی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں برابر شریک بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کے تحت اقلیتی برادریوں کی مذہبی و سماجی خوشیوں میں شریک ہونے اور ان کی ضروریا ت کا خیال رکھنے کے لئے مختلف فلاحی پروگرام جاری ہیں۔
امدادی چیک وصول کرنے والے افراد نے حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے مستحق خاندانوں کو مالی معاونت حاصل ہو گی









