ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے کارکردگی رپورٹ جاری کردی
پشاور۔ 22 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔
پیر کو ترجمان ریسکیو 1122خیبر پختونخوا کے مطابق ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے گزشتہ ہفتے کے دوران صوبہ بھر میں پیش آنے والی 4156 مختلف ایمرجنسیز میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے 3957افراد کو طبی امداد اور ریسکیو خدمات فراہم کیں جبکہ ہزاروں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا۔ ریسکیو1122 اہلکاروں نے چوبیس گھنٹے خدمات انجام دیتے ہوئے متاثرین کو بروقت طبی امداد فراہم کی اور انہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا عوام کو ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کرنے اور جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔









