گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی چیف ایگزیکٹو فیصل ٹاؤن چوہدری عبد المجید کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئےانکی رہائش گاہ آمد

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی چوہدری عبدالمجید سے تعزیت، والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی چیف ایگزیکٹو فیصل ٹاؤن چوہدری عبد المجید کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئےانکی رہائش گاہ گئے۔ پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان میں گورنر نے چوہدری عبد المجید اور دیگرلواحقین سے اظہار تعزیت کیااورمرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔