جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر امیرجمعیت علمائے اسلام جموں وکشمیرمولانا سعید یوسف خان بھی موجود تھے
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کی وفد کے ہمراہ ملاقات
اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر امیرجمعیت علمائے اسلام جموں وکشمیرمولانا سعید یوسف خان بھی موجود تھے۔
یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وفد میں رکن قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم ،سردار شاہ زیب شبیر،سردار فہد یعقوب ،مولانا امتیاز عباسی ،سردار امین ،سردار منیب صدر ہائی کورٹ بار راولپنڈی بینچ،سعید یوسف خان ایڈوکیٹ،سردار طارق حسین ایڈوکیٹ،سردار منظور ایڈوکیٹ، نثار شاہ ایڈووکیٹ،سردار فرحان زرین ایڈوکیٹ و دیگر بھی شامل تھے جبکہ سینیٹر کامران مرتضی و دیگر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔








