سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن کی ایڈووکیٹ امجد حسین کو گلگت بلتستان کے وزیر اعلی منتخب ہونے پر مبارکباد

سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ایڈووکیٹ امجد حسین کو گلگت بلتستان کے بلا مقابلہ وزیر اعلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے

کراچی۔ 22 جون (اے پی پی):سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ایڈووکیٹ امجد حسین کو گلگت بلتستان کے بلا مقابلہ وزیر اعلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔پیر کو جاری اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کے اعتماد اور پارٹی کارکنان، جیالوں کی انتھک محنت اور جدوجہد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پیپلز پارٹی کے عوام دوست وژن، جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمت کی سیاست پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان نے جس جذبے، محنت اور لگن کے ساتھ انتخابی عمل میں کردار ادا کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایڈووکیٹ امجد حسین گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق، جمہوریت کے استحکام اور محروم طبقات کی آواز بن کر اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھے گی۔