ڈپٹی کمشنر استامحمد، محمد رمضان پلال نے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول حبیب کوٹ میں 74.40 ملین روپے کی لاگت سے زیرِ تعمیر ڈبل اسٹوری اسکول عمارت کا تفصیلی دورہ کیا ۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر عابد علی جویا اور ایس ڈی او بلڈنگز عاشق علی بوہڑ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
ناقص تعمیرات بدعنوانی یا کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر استامحمدمحمد رمضان پلال

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 22 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر استامحمد، محمد رمضان پلال نے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول حبیب کوٹ میں 74.40 ملین روپے کی لاگت سے زیرِ تعمیر ڈبل اسٹوری اسکول عمارت کا تفصیلی دورہ کیا ۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر عابد علی جویا اور ایس ڈی او بلڈنگز عاشق علی بوہڑ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے عمارت کے جاری تعمیراتی کام کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور منصوبے میں استعمال ہونے والے مٹیریل تکنیکی معیار اور مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔معائنے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ عمارت کی بنیاد فاؤنڈیشن میں استعمال ہونے والا اسٹیل منظور شدہ پی سی ون PCـI اوطے شدہ انجینئرنگ ڈیزائن کے مطابق نہیں ہے جو کہ ایک سنگین غفلت اور معیار کی خلاف ورزی ہے۔ اس صورتحال پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے فوری وضاحت طلب کی ۔یہ منصوبہ پبلک ماڈل ہائی اسکول انیشی ایٹو فار آل بلوچستان کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صوبے میں معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی پراجیکٹ ڈائریکٹر PD کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ہدایت کی کہ فوری طور پر تکنیکی جانچ ٹیکنیکل آڈٹ کروائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ناقص اور غیر تسلی بخش تعمیراتی کام کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیاں فوری طور پر عارضی طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح طور پر ہدایت کی کہ جب تک تمام تعمیراتی کام پی سی ون منظور شدہ ڈیزائن اور معیاری انجینئرنگ اصولوں کے مطابق مکمل نہیں کیے جاتے اس وقت تک کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی وسائل سے مکمل ہونے والے تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اعلیٰ معیار اور سخت احتساب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ناقص تعمیرات بدعنوانی یا کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کا اعتماد بحال رکھا جا سکے اور ترقیاتی منصوبے حقیقی معنوں میں عوامی مفاد کے مطابق مکمل ہوں۔







