جنوبی لبنان میں عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کی لاگت 1.38 ارب ڈالر ہے ، اقوام متحدہ رپورٹ

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور سائنسی تحقیق کی قومی کونسل نےاندازہ لگایا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران جنوبی لبنان میں عمارتوں کو پہنچنے والے براہ راست نقصانات کی مالیت 1.38 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ ۔23جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور سائنسی تحقیق کی قومی کونسل نےاندازہ لگایا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران جنوبی لبنان میں عمارتوں کو پہنچنے والے براہ راست نقصانات کی مالیت 1.38 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ العربیہ کے مطابق فریقین نے ایک مشترکہ بیان میں بتایا کہ اکتوبر 2025 اور اپریل 2026 کے درمیان نقصانات کے تیز رفتار جائزے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی لبنان میں عمارتوں کو پہنچنے والے کل براہ راست نقصانات کا اندازہ تقریباً 1.38 ارب امریکی ڈالر ہے۔ 11,095 عمارتوں کی مکمل تباہی ریکارڈ کی گئی۔ 17,891 رہائشی یونٹس متاثر ہوئے ہیں۔لبنانی حکام نے گزشتہ مہینوں کے دوران لبنان کے معاملے کو ایران سے الگ کرنے پر کام کیا ہے اب واشنگٹن مذاکرات کو کامیاب بنانے کی طرف دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ جنگ کو روکا جا سکے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے مستقبل کا تعین کیا جا سکے۔