مہمند ، پسند کی شادی کے تنازع پر قتل کے واقعہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

مہمند کے تھانہ امبار پولیس نے کارروائی کے دوران پسند کی شادی کے تنازع پر قتل کے واقعہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا

پشاور۔ 23 جون (اے پی پی):مہمند کے تھانہ امبار پولیس نے کارروائی کے دوران پسند کی شادی کے تنازع پر قتل کے واقعہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا ۔تر جمان مہمند پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرکل امبار آیاز خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ امبار نعیم خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی ضلع اٹک کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہد خان کوگرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق نامزد ملزمان نے مقتول عثمان خان پنڈیالی کے گھر میں رات کے وقت داخل ہو کر فائرنگ اور کلہاڑی کے وار کر کے اسے بے دردی سے قتل کیا تھا۔ واقعہ پسند کی شادی کے تنازع پر پیش آیا۔مذکورہ مقدمہ میں دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ امبار منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسے تھانہ سٹی ضلع اٹک کے حوالے کیا جائے گا۔