سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمد دانش اسلم یو ڈی سی فوٹوگرافی برانچ قومی اسمبلی کے والد ریٹائرڈ سابق سینئر سکیورٹی اسسٹنٹ قومی اسمبلی محمد اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
سپیکر قومی اسمبلی کا یو ڈی سی فوٹوگرافی برانچ قومی اسمبلی کے والد کے انتقال پر اظہارتعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمد دانش اسلم یو ڈی سی فوٹوگرافی برانچ قومی اسمبلی کے والد ریٹائرڈ سابق سینئر سکیورٹی اسسٹنٹ قومی اسمبلی محمد اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے محمد دانش اسلم اور ان کے اہلخانہ کے نام جاری تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم محمد اسلم کی قومی اسمبلی میں دوران سروس خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کا انتقال سوگوار خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔








