لاہور۔12 نومبر(اے پی پی )پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوارساڑھے 6لاکھ ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے، سالانہ 25 کروڑ ڈالرکی کھجور برآمد کی جا رہی ہے، پاکستان 36ممالک کو کھجور برآمد کرتاہے ، 4لاکھ ٹن سے زائد کھجور صرف پاکستان کے اندر ہی فروخت کی جاتی ہے ، اگرضروری سہولیات میسر آجائیں تو برآمدی ہدف کو مزید بڑھایا جا سکتاہے۔ ہارویسٹ ٹریڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایاکہ پاکستان …
پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوارساڑھے 6لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

مزید خبریں
لاہور۔12 نومبر(اے پی پی )پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوارساڑھے 6لاکھ ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے، سالانہ 25 کروڑ ڈالرکی کھجور برآمد کی جا رہی ہے، پاکستان 36ممالک کو کھجور برآمد کرتاہے ، 4لاکھ ٹن سے زائد کھجور صرف پاکستان کے اندر ہی فروخت کی جاتی ہے ، اگرضروری سہولیات میسر آجائیں تو برآمدی ہدف کو مزید بڑھایا جا سکتاہے۔ ہارویسٹ ٹریڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایاکہ پاکستان میں بہتر انتظامی خدمات اوردستیاب سہولیات کے باعث برآمدی کھجور کی رقم 20کروڑ ڈالر سے بڑھ کر حالیہ ایک سال میں 24کروڑ ڈالر تک جا پہنچی ہے جس میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔








