گورنر خیبرپختونخوا سے قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وفد کی ملاقات

پشاور۔ 23 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روزقومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وفد سے ملاقات کی۔ گورنر ہاوس پشاورکے تر جمان کے مطابق وفد کی قیادت سید غلام رضا رضوی نے کی، جبکہ وائس پریزیڈنٹ سید فائق رضا رضوی، چیئرمین حاجی عارف یوسف، ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ ملک انیس اور دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات کے دوران گورنر فیصل …

پشاور۔ 23 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روزقومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وفد سے ملاقات کی۔

گورنر ہاوس پشاورکے تر جمان کے مطابق وفد کی قیادت سید غلام رضا رضوی نے کی، جبکہ وائس پریزیڈنٹ سید فائق رضا رضوی، چیئرمین حاجی عارف یوسف، ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ ملک انیس اور دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلکی ہم آہنگی اور برداشت کا فروغ انتہائی ضروری ہےپاکستان کی ترقی امن اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے تناظر میں قومی کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی کی زمہ داری میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اس حوالہ سے کوشاں افراد سلام کے مستحق ہیں ۔انہوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کمیٹی کے ممبران میں اسناد بھی تقسیم کیں۔سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں سید غلام رضا رضوی، سید فائق رضا رضوی، حاجی عارف یوسف، ملک انیس، راجیو ٹھاکر، محمد عثمان، سمیع الدین، پیر سہیل، عابدہ تبسم، سمیر خان اور آصف خان شامل تھے۔

مزید خبریں