یو ای ٹی کا کالا شاہ کاکو کیمپس میں سولر پاور سسٹم کی تنصیب کیلئے انرجی کانشیئس انجینئرنگ سے معاہدہ

یو ای ٹی لاہور کا نیو کیمپس میں 400 کلوواٹ سولر پاور سسٹم کی تنصیب کیلئے کمپنی سے معاہدہ

لاہور۔23جون (اے پی پی):یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے اپنے نیو کیمپس کالا شاہ کاکو میں 400 کلوواٹ سولر پاور سسٹم کی تنصیب کیلئے انرجی کانشیئس انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کیساتھ معاہدہ طے کر لیا ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ قابلِ تجدید توانائی کے فروغ، ماحول دوست انفراسٹرکچر کی ترقی اور وسائل کے موثر استعمال کے حوالے سے یونیورسٹی کے عزم کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ ملے گا جبکہ بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ سولر پاور سسٹم کی تنصیب سے یونیورسٹی کو آئندہ برسوں میں خاطر خواہ مالی بچت حاصل ہوگی اور کیمپس کی گرین انرجی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔معاہدے کی دستاویزات پر ٹریژرار یو ای ٹی عابد شہزاد اسلم اور سی ای او انرجی کانشیئس انجینئرنگ نے دستخط کیے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں توانائی کے موثر استعمال، کم لاگت انفراسٹرکچر اور طلبہ دوست سہولیات کی فراہمی کیلئے متعدد اہم منصوبے کامیابی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں منصوبوں کی ٹینڈرنگ، تکنیکی جانچ پڑتال، تشخیص اور منصوبہ بندی کے مراحل میں خدمات انجام دینے والی کمیٹیوں، ماہرین اور دیگر متعلقہ فریقین کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔

مزید خبریں