وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، نویں اور دسویں محرم کی مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
نویں اور دسویں محرم کی مجالس اور جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا

مزید خبریں
پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، نویں اور دسویں محرم کی مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ وزارت اطلاعات و تعلقات عامہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شفیع جان نے کہا کہ نویں اور دسویں محرم کے مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر اضلاع کی سطح پر جامع سکیورٹی پلانز ترتیب دیےگئےہیں،صوبے بھر میں 43 ہزار 317 پولیس اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ میں مرکزی کنٹرول قائم کیا گیا جبکہ اضلاع کی سطح پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز بھی فعال ہیں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے،حکومت اور عوام کے باہمی تعاون سے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے حسب روایت اپنا اہم کردار ادا کریں۔








