جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کے فروغ سے خطے میں استحکام اور تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔
پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کے فروغ سے خطے میں استحکام اور تعاون کو مزید تقویت ملے گی، مولانا فضل الرحمان

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کے فروغ سے خطے میں استحکام اور تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور ان کی جماعت کی جانب سے عدالت میں تمام متعلقہ ثبوت جمع کروا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سے انصاف کی توقع ہے اور فیصلہ قانون و آئین کے مطابق ہونا چاہیے۔








