وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا سچ نیوز کے ڈائریکٹر حنیف قمر کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سچ نیوز کے ڈائریکٹر حنیف قمر کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سچ نیوز کے ڈائریکٹر حنیف قمر کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے مرحوم کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حنیف قمر اور سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کی۔وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ غم اور آزمائش کی اس گھڑی میں ان کی تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔