ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ مسائل کے حل کے لیے قومی ایجنڈے اور خود احتسابی کی ضرورت ہے،
مسائل کے حل کے لیے قومی ایجنڈے اور خود احتسابی کی ضرورت ہے، ڈاکٹرفاروق ستار

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ مسائل کے حل کے لیے قومی ایجنڈے اور خود احتسابی کی ضرورت ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کی بدولت پوری قوم جس طرح ان کے ساتھ کھڑی ہوئی اس کے نتیجے میں عالمی امن کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ممکن ہوئی۔بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پرانہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کی بدولت پوری قوم جس طرح ان کے ساتھ کھڑی ہوئی اس کے نتیجے میں عالمی امن کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ممکن ہوئی، کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے مگر اسے برقرار رکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں بامعنی گفتگو ہوئی ہے، ہمیں یہ سوچ اپنے ذہن سے نکال دینی چاہیے کہ اپوزیشن ہمیشہ غلط اور ہم سو فیصد درست ہیں، کہیں وہ غلط ہو سکتی ہے اور کہیں ہم ، اس لیے سب کو خود احتسابی کرتے ہوئے اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم کو قیام امن میں نمایاں کوششوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے تمام آرٹیکلز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے قومی ایجنڈے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف چار مطالبات پیش کیے ہیں۔








