وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ کی الگ الگ ملاقاتیں
وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ کی الگ الگ ملاقاتیں
اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر، عامر طلال گوپانگ، میر پولین بلوچ، ایاز علی شاہ شیرازی اور نوشین افتخار کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 2026-2027 کا عوام دوست بجٹ پیش کرنے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کے موثر سفارتی کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔









