جنوبی کوریا کی مینز نیشنل ہاکی ٹیم 27 جولائی سے 9 اگست تک پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور۔24جون (اے پی پی):جنوبی کوریا کی مینز نیشنل ہاکی ٹیم 27 جولائی سے 9 اگست 2026 تک پاکستان کا دورہ کرے گی، جس کے دوران اسلام آباد میں خصوصی ٹریننگ کیمپ اور پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے خلاف پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنوبی کوریا کا 25 رکنی وفد پاکستان پہنچے گا، جس میں 20 …

لاہور۔24جون (اے پی پی):جنوبی کوریا کی مینز نیشنل ہاکی ٹیم 27 جولائی سے 9 اگست 2026 تک پاکستان کا دورہ کرے گی، جس کے دوران اسلام آباد میں خصوصی ٹریننگ کیمپ اور پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے خلاف پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنوبی کوریا کا 25 رکنی وفد پاکستان پہنچے گا، جس میں 20 کھلاڑی اور 5 آفیشلز شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران کورین ٹیم پاکستان کے جدید ہاکی نفراسٹرکچر سے استفادہ کرتے ہوئے باقاعدہ ٹریننگ سیشنز کرے گی اور قومی ٹیم کے ساتھ متعدد پریکٹس میچز میں حصہ لے گی۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کی ایک مضبوط ٹیم کی پاکستان آمد ہمارے کھلاڑیوں کے لئے ایک مثبت اور حوصلہ افزا موقع ہے۔ ان کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی کھیلوں کی سہولیات، بہترین ماحول اور سکیورٹی انتظامات پر بین الاقوامی اعتماد کا اظہار بھی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس دورے کو ملک میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی اور مقامی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کا تجربہ فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ ٹریننگ کیمپ اور پریکٹس میچز کا تفصیلی شیڈول آئندہ دنوں میں جاری کیا جائے گا۔