بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم کی کارروائیاں،جرمانے عائد
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم کی کارروائیاں،جرمانے عائد
کوئٹہ۔ 24 جون (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم نےکوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ اور فقیر محمد روڈ پر کارروائی کرکے2 جنرل اسٹورز اور ایک مصالحہ شاپ کے مالکان پر جرمانہ عائد کردیا۔
بدھ کو ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے بیان کے مطابق مصالحہ شاپ اور جنرل اسٹورز سے زائد المیعاد بسکٹس، کیچپ پیکٹس، سرکہ، مصالحے، ٹیٹرا ملک پیک، میکرونی پیکٹس و پابندی شدہ چائنیز نمک و نان فوڈ گریڈ کلرز اور ممنوعہ اشیاء گٹکا، برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا جبکہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کی موجود اشیاء خوردونوش کے مراکز کے خلاف ایکشن لے کر ایک ریسٹورنٹ مالک پر جرمانہ عائد کردیا۔
جرمانہ کردہ ریسٹورنٹ کے خلاف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، زنگ آلود ریفریجریٹر، پابندی شدہ چائنیز نمک کے استعمال، ریفریجریٹر میں گوشت اور چکن کا نامناسب ذخیرہ کرنے پر ایکشن لیا گیا۔









