ایمرجنسی سروس ریسکیو راولپنڈی نے یومِ عاشور (10 محرم الحرام) کے لیے جامع ایمرجنسی پلان نافذ کر دیا

راولپنڈی۔ 24 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پر ریسکیو 1122 راولپنڈی نے یومِ عاشور (10 محرم الحرام) کے موقع پر شہریوں کو بروقت اور مؤثر ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی ایمرجنسی کور پلان مرتب کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں یوم عاشور پر کوڈ ریڈ نافذ کر دیا گیا ہے اور تمام ریسکیو افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔محرم الحرام …

راولپنڈی۔ 24 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پر ریسکیو 1122 راولپنڈی نے یومِ عاشور (10 محرم الحرام) کے موقع پر شہریوں کو بروقت اور مؤثر ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی ایمرجنسی کور پلان مرتب کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں یوم عاشور پر کوڈ ریڈ نافذ کر دیا گیا ہے اور تمام ریسکیو افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔محرم الحرام کے دوران جلوسوں، مجالس اور دیگر مذہبی اجتماعات پر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو پوسٹس قائم کی جائیں گی جبکہ مختلف مقامات پر ریسکیو اہلکار اور وسائل تعینات رہیں گے.

ایمرجنسی رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے 32 ایمرجنسی ایمبولینسز، 24 فائر اینڈ ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں اور 100 موٹر بائیک ایمرجنسی سروسز تعینات کی جائیں گی۔ تمام گاڑیوں کو ضروری طبی آلات، ادویات، فائر فائٹنگ اور ریسکیو سامان سے مکمل طور پر لیس رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائی ممکن ہو سکے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی نے کہا ہے کہ ریسکیو راولپنڈی کے تمام ونگز، اسٹیشنز اور افسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں سرانجام دیتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ تمام تعینات وسائل کی مسلسل مانیٹرنگ اور فوری رسپانس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایمرجنسی ریسکیو سروس راولپنڈی شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ محرم الحرام کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل کریں، ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں اور ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔\