صوبائی وزراء حاجی علی مدد جتک اور سردار کوہیار خان ڈومکی کی کمال عمرانی کی ہسپتال میں عیادت
صوبائی وزراء حاجی علی مدد جتک اور سردار کوہیار خان ڈومکی کی کمال عمرانی کی ہسپتال میں عیادت

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 24 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزراء حاجی علی مدد جتک اور سردار کوہیار خان ڈومکی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن کمال عمرانی کی ہسپتال جاکر عیادت کی۔
اس موقع پر صوبائی وزراء نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے کمال عمرانی کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے علاج معالجے کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون اور مکمل سرکاری معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
صوبائی وزرا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بلوچستان حکومت اپنے کارکنوں اور عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔اس موقع پر انھوں نے کمال عمرانی کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔








