ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان لوئر کی صحت کے حوالے سے کھلی کچہری

کوہستان لوئر میں صحت عامہ کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ایبٹ آباد۔ 24 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) جنرل کوہستان لوئر عبدالولی خان نے بنیادی مرکز صحت بنیل قلعہ میں صحت کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

بدھ کو ڈپٹی کمشنر آفس کوہستان لوئر کے مطابق کھلی کچہری میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے روبرو اپنی شکایات بیان کیں۔ اس موقع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان لوئر اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان لوئر نے عوامی شکایات کا فرداً فرداً جواب دیا، کچھ شکایات کا موقع پر ازالہ کیا گیا اور بعض شکایات کو حل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو ریفر کی گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان لوئر نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ان مسائل کو قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان شکایات کے حوالے سے پراگریس ریویو اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا جس میں ان شکایات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے پوچھا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان لوئر نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے، یہ صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا کی اولین ترجیح میں ہے۔