وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والے اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری اور سپلیمنٹری گرانٹس پاس ہونے پر ایوان کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ کٹھن …
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے، وفاقی وزیر رضا حیات ہراج

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والے اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری اور سپلیمنٹری گرانٹس پاس ہونے پر ایوان کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ کٹھن حالات میں پارلیمان کے ہر رکن نے ملکی ضرورت کے مطابق ایک بہترین بجٹ کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالا۔
انہوں نے مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رانا ثناء اللہ کے بیانات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 10 مئی کو پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کی جانب سے لانچ کی گئی پراکسی وار کو ہماری مسلح افواج (پاک فوج، نیوی اور ایئر فورس) نے ناکام بنایا جس کے بعد اب اس پراکسی وار کا رخ آزاد کشمیر کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ریاست عوام کی 38 مطالبات کی فہرست پوری کر دے اور پھر بھی احتجاج جاری رہے۔
آزاد کشمیر میں رٹ کو چیلنج کرنے والے کسی اور کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹائی جا سکے۔بلوچستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کی تعریف کی لیکن ساتھ ہی اتحادی حکومت کے حوالے سے ان کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کولیشن پارٹنرز (اتحادی جماعتیں) اس طرح کی گفتگو نہیں کیا کرتے، دوسروں کو صبر کی تلقین کرنے والوں کو خود بھی اس پر غور کرنا چاہیے۔








