گورنر خیبرپختونخوا سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی اپر دیر محمد اسماعیل کی قیادت میں وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی اپر دیر محمد اسماعیل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد نے گورنر کو اپر دیر، مالاکنڈ اور دیگر پسماندہ علاقوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جن میں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی، سڑکوں کی خستہ حالی، ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر اور اوورسیز پاکستانیوں خصوصاً خلیجی ممالک …

پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی اپر دیر محمد اسماعیل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد نے گورنر کو اپر دیر، مالاکنڈ اور دیگر پسماندہ علاقوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جن میں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی، سڑکوں کی خستہ حالی، ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر اور اوورسیز پاکستانیوں خصوصاً خلیجی ممالک میں مقیم محنت کشوں کو درپیش مشکلات شامل تھیں۔

وفد نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پروٹیکٹر آفس کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل متعلقہ وفاقی اداروں اور محکموں کے ساتھ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپر دیر اور مالاکنڈ کے عوام کے جائز مطالبات اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور متعلقہ وفاقی محکموں سے رابطہ کرکے ان معاملات کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔وفد نے گورنر کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

مزید خبریں