وزیر اعظم شہباز شریف کا وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے جانی و مالی تباہی پر اظہار افسوس

وزیر اعظم شہباز شریف کا وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے جانی و مالی تباہی پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعرات کو ” ایکس "پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کی جانب سے وینزویلا کی حکومت اور عوام، بالخصوص زلزلے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور اس مشکل اور کٹھن وقت میں متاثرہ افراد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔