ڈی پی او ساہیوال کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ چیچہ وطنی میں مختلف امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کا دورہ

ڈی پی او ساہیوال کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ چیچہ وطنی میں مختلف امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کا دورہ

چیچہ وطنی۔ 25 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عثمان ٹیپو نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ چیچہ وطنی میں مختلف امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات، ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کی موجودگی، داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔