وارث خان پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

وارث خان پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی۔25جون (اے پی پی):وارث خان پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شہریوں سے چھینی گئی ایک لاکھ روپے نقد رقم اور تین موبائل فون برآمد کر لیے۔ وارث خان پولیس نے جدید تفتیشی طریقوں اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ایس پی راول نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے۔