آزاد جموں وکشمیرکے باشعورعوام کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج کاحصہ بننےسےمکمل انکار
آزاد جموں وکشمیرکے باشعورعوام کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج کاحصہ بننےسےمکمل انکار
مظفر آباد/اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):آزاد جموں وکشمیرکے باشعورعوام نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج کاحصہ بننےسےمکمل انکار کر دیا ہے،
آزاد جموں وکشمیر کےدارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔بھمبر،میرپور،نیلم،کوٹلی سمیت آزاد جموں وکشمیر کےمختلف شہروں میں کاروباری مراکز کھلے اورٹریفک کی روانی بھی بحال ہے ۔
آزاد جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں کاروباری اورسماجی سرگرمیاں بھی معمول کےمطابق جاری ہیں۔آزادکشمیرکےعوام نے احتجاج کی کال مستردکرکےپرامن اورباشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔









