محرم میں امن و امان کے لیے قصور میں پاک آرمی، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ
ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک آرمی کا فلیگ مارچ
قصور۔ 25 جون (اے پی پی):محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں پاک آرمی، قصور پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ میں ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان، ڈپٹی کمشنر آصف رضا، پاک آرمی کے افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی۔
فلیگ مارچ کا مقصد یوم عاشورہ کے موقع پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ ڈی پی او قصور نے کہا کہ نقص امن کا سبب بننے والے اور انتشار پھیلانے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اور قصور پولیس، ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی ملکر یوم عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں گے









