چین نے بڑے پیمانے پر اختراع کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ، گلوبل انوویشن انڈیکس رپورٹ

چین نے بڑے پیمانے پر اختراع کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ، گلوبل انوویشن انڈیکس رپورٹ

بیجنگ ۔26جون (اے پی پی):ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میرک دوسیک نے کہا ہے کہ چین نے بڑے پیمانے پر اختراع کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال نے حقیقی معیشت اور صنعتی ترقی کو نئی رفتار دی ہے، جبکہ دنیا چین کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش رکھتی ہے۔2025 کے گلوبل انوویشن انڈیکس کے مطابق چین پہلی مرتبہ دنیا کے سرفہرست دس اختراعی ممالک میں شامل ہوا ہے جبکہ دنیا کے 100 بہترین اختراعی کلسٹرز میں چین مسلسل تیسرے سال بھی پہلے نمبر پر رہا۔رپورٹ کے مطابق 2025 میں چین میں مصنوعی ذہانت سے وابستہ کمپنیوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

اسی طرح ورلڈ اکنامک فورم کی تازہ ترین "اے آئی ایپلیکیشن اسٹارز” فہرست میں شامل نصف سے زیادہ کامیاب مثالیں چین سے تعلق رکھتی ہیں۔عالمی ترقی کے تناظر میں یہ نئے مواقع جدید ٹیکنالوجی تک زیادہ سے زیادہ رسائی اور اس کے ثمرات کی وسیع تر شراکت داری کی علامت ہیں۔

چین کھلے تعاون کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بالخصوص ترقی پذیر ممالک کو نئی ٹیکنالوجیز اور جدید مصنوعات تک آسان رسائی فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔