چین کا وینزویلا کے زلزلہ متاثرین کے لیے ہنگامی انسانی امداد کا اعلان

چین کا وینزویلا کے زلزلہ متاثرین کے لیے ہنگامی انسانی امداد کا اعلان

بیجنگ۔26جون (اے پی پی):چین نے وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد متاثرہ افراد کے لیے ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکن نے جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ چینی حکومت اور ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا الگ الگ بنیادوں پر وینزویلا کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز وینزویلا میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں کم از کم 235 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سیکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔