وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بنوں میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بنوں میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

مزید خبریں
پشاور۔ 26 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع بنوں میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
جمعہ کو یہاں جاری بیان میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ معصوم شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے اور اس واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جاں بحق افرادکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔








