چائنا میڈیا گروپ اور بنگلہ دیش کے میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط
چائنا میڈیا گروپ اور بنگلہ دیش کے میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط

مزید خبریں
بیجنگ ۔26جون (اے پی پی):بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمان کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ اور بنگلہ دیش کے میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔سی جی ٹی این کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے محکمۂ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے بیجنگ میں بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات و نشریات ظاہرالدین سواپون کے ساتھ ” چائنا میڈیا گروپ اور بنگلہ دیش کی وزارت اطلاعات و نشریات کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت” اور ” چائنا میڈیا گروپ اور بنگلہ دیش نیشنل ٹیلی ویژن کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی مفاہمتی یادداشت ” پر دستخط کیے۔
دونوں ممالک کے وزرائے اعظم بھی اس تقریب میں شریک تھے ۔ اس کے علاوہ چائنا میڈیا گروپ نے بنگلہ دیش کے قومی ریڈیو اور قومی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بھی الگ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔معاہدوں کے مطابق دونوں ممالک کے میڈیا ادارے خبروں کی تیاری، میڈیا ٹیکنالوجی میں جدت، اور پیشہ ورانہ عملے کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دیں گے، تاکہ چین اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید مستحکم اور گہرا بنایا جا سکے۔








