محرم الحرام اور ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد سیاح ناران کاغان پہنچ گئے

محرم الحرام اور ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد سیاح ناران کاغان پہنچ گئے

ایبٹ آباد۔ 26 جون (اے پی پی):محرم الحرام اور ہفتہ وار چھٹیوں کے اکٹھا ہو جانے کی وجہ سے مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کاغان اور ناران کے ہوٹل مکمل بھر چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا کلچر و ٹورازم اتھارٹی کے مطابق گذشتہ روز سب سے زیادہ سیاح ناران پہنچے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہزاروں گاڑیوں میں ایک لاکھ 9 ہزار 292 پاکستانی جبکہ 30 غیر ملکی سیاح خوبصورت نظاروں کا لطف اٹھانے ناران و کاغان کی سیر کو پہنچ گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات میں سے سب سے زائد تعداد ناران و کاغان آنے والے سیاحوں کی ہے۔

رش کی وجہ سے ٹریفک پولیس صرف انہی گاڑیوں کو ناران بازار میں داخلہ کی اجازت دے رہی ہے جن کے پاس ہوٹل کی بکنگ موجود ہے۔