سی سی پی او پشاور کا عاشورہ کے مرکزی ماتمی جلوس اور مجالس کے تمام روٹس کا تفصیلی دورہ

سی سی پی او پشاور کا عاشورہ کے مرکزی ماتمی جلوس اور مجالس کے تمام روٹس کا تفصیلی دورہ

پشاور۔ 26 جون (اے پی پی):سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان* کے ہمراہ یومِ عاشورہ کے مرکزی ماتمی جلوس اور مجالس کے تمام روٹس کا تفصیلی دورہ کیادورے کے دوران پیپل منڈی، مسجد قاسم علی خان روڈ، قصہ خوانی بازار، شہباز چوک اور کوہاٹی چوک میں قائم انٹری پوائنٹس، گن پوائنٹس، روف ٹاپ ڈپلائمنٹ، اسنائپر گن پوائنٹس، امام بارگاہوں اور مساجد کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا*سی سی پی او پشاور* نے کہا کہ یوم عاشورہ کے تمام ماتمی جلوسوں کو تھری لیئر سکیورٹی فراہم کی گئی ہے،

جبکہ 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار شدید گرمی کے باوجود اپنے فرائض پوری مستعدی سے سرانجام دے رہے ہیں۔سی سی پی او نے بتایا کہ یوم عاشورہ کے سلسلے میں درجن سے زائد امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، جن کی سکیورٹی کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے وژن کے مطابق اس مرتبہ سکیورٹی کے حوالے سے جدید اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں اینٹی ڈرون سسٹم، اینٹی ڈرون کیمرے اور اینٹی ڈرون گنزشامل ہیں۔ جبکہ صوبائی حکومت کے تعاون سے قائم *سیف سٹی پراجیکٹ کے جدید کیمروں کے ذریعے تمام جلوسوں، مجالس اور ان کے روٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

مزید برآں انٹری پوائنٹس، شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں، باڈی کیمروں اور دیگر کیمرہ سرویلنس سسٹم کے ذریعے سیف سٹی اور کابلی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے براہ راست نگرانی جاری ہے۔وال سٹی کے تمام داخلی راستے سیل کر دیے گئے ہیں، جبکہ شہر میں داخل ہونے والے تمام افراد کی سخت نگرانی اور جامع چیکنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔

سی سی پی او پشاور نے کہا کہ پاک فوج، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں، تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام، جلوس منتظمین اور تاجر برادری کا بھرپور تعاون حاصل ہے، جس کی بدولت سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کی بی ڈی یو اور سنِفر ڈاگز کے ذریعے مسلسل سویپنگ کی جا رہی ہے، جبکہ جلوس کے تمام حساس روٹس پر جیمرز بھی فعال ہیں۔

شہر بھر میں اضافی نفری کے ساتھ پولیس کمانڈوز، بکتر بند گاڑیاں، سٹی پٹرولنگ فورس، ابابیل اسکواڈ اور مقامی پولیس کے خصوصی دستے ہمہ وقت تعینات ہیں تاکہ یومِ عاشورہ کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی فضا کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں