یومِ عاشورہ حق، صبر، استقامت، ایثار اور قربانی کے عظیم جذبوں کی یاد دلاتا ہے،گورنر سندھ کایومِ عاشورہ پرپیغام
یومِ عاشورہ حق، صبر، استقامت، ایثار اور قربانی کے عظیم جذبوں کی یاد دلاتا ہے،گورنر سندھ کایومِ عاشورہ پرپیغام

مزید خبریں
کراچی۔ 26 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے یومِ عاشورہ پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ عاشورہ حق، صبر، استقامت، ایثار اور قربانی کے عظیم جذبوں کی یاد دلاتا ہے۔
جمعہ کو یہاں گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں امتِ مسلمہ کے لیے رہتی دنیا تک مشعلِ راہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ واقع کربلا ظلم، جبر اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے اور حق و صداقت کا علم بلند رکھنے کا درس دیتا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے دینِ اسلام کی سربلندی اور انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے عظیم قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ عاشورہ ہمیں اتحاد، اخوت، برداشت، ایثار اور باہمی احترام کے فروغ کی تلقین کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں انسانیت کے لیے ہمت، عزم اور وفاداری کی روشن مثال ہیں، اللہ تعالی ہمیں سیرتِ امام حسینؓ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے حق اور انصاف کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ گورنر سندھ یومِ عاشورہ کے موقع پر ملک کی سلامتی، استحکام ، ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا گو ہیں۔








