پشاور: یومِ عاشورہ، شبیہ ذوالجناح کے 12 جلوس، سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات

پشاور: یومِ عاشورہ، شبیہ ذوالجناح کے 12 جلوس، سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات

پشاور۔ 26 جون (اے پی پی):پشاور میں یومِ عاشورہ کے موقع پر شبیہ ذوالجناح کے 12 جلوسوں کے لیے شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔یومِ عاشورہ کے سلسلے کا پہلا جلوس امام بارگاہ سید علی شاہ رضوی سے برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ آغا مصطفیٰ شاہ میں اختتام پذیر ہوا۔

جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ جلوسوں کی نگرانی ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی کی جا رہی ہے۔

گرمی کی شدت کے پیشِ نظر جلوس کے راستوں پر عزاداروں کے لیے پانی اور شربت کی سبیلیں بھی قائم کی گئی ہیں۔دوسری جانب ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں، جبکہ ڈبلیو ایس ایس پی کا عملہ صفائی اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی میں مصروف ہے۔

سکیورٹی پلان کے تحت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی کی گئی ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں