یومِ عاشورہ ، ستھرا پنجاب لاہورکے دس محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی صفائی آپریشن، شہر بھر میں ہونے والی 47مجالس،227جلوس کے راستوں پر بہترین صفائی انتظامات

"یومِ عاشورہ پر بہترین صفائی انتظامات شہری خدمت، نظم و ضبط اور پُرامن مذہبی ماحول کے قیام کی عکاسی کرتے ہیں۔”

لاہور۔26جون (اے پی پی):یوم عاشورہ دسویں محرم الحرام کے موقع پر شہر میں ہونے والی تمام مجالس اور جلوس کے راستوں پر صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا عملہ متحرک رہا۔

خصوصی صفائی اقدامات کے تحت یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روایتی راستوں پر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے عملے نے زائرین کو صاف ماحول کی فراہمی کیلیے صفائی ستھرائی کا عمل یقینی بنایا۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر عاشورہ کے موقع پر 47 جلوس اور 227 مجالس کیلئے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور نے بہترین صفائی انتظامات ممکن بنائے۔شہر لاہور کے مختلف علاقوں سے 6 بڑے جلوسوں کے راستوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات رہیں۔محرم الحرام گرینڈ صفائی آپریشن پرستھرا پنجاب لاہور کے320سے زائد ورکرز امام بارگاہوں اور روٹس کی صفائی ستھرائی پر مامور رہیں۔ستھرا پنجاب کا عملہ امام بارگاہوں کے اطراف، جلوس کے راستوں اور قبرستانوں کے گرد صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے متحرک رہا۔ موچی گیٹ سے کربلا گامے شاہ، شادمان سے شاہ جمال، پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے پرانی انار کلی، علی رضا آباد رائیونڈ، اور ٹھوکر گاوں جلوس کے راستوں پر آپریشن ٹیمیں صفائی پر مامور کی گئیں جبکہ قبرستان میانی صاحب، قبرستان بابا جمیل شاہ شاہدرہ،مغلیہ قبرستان، کشمیری قبرستان باغبان پورہ،قبرستان بستی سیدن شاہ، قبرستان بوہڑوالا، قبرستان میاں میر نزد بارہ دری اور متعدد دیگر قبرستانوں کے اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن پر عملہ تعینات کیا گیا۔عاشورہ کی مناسبت سے جاری محافل اور جلوسوں کے اختتام تک خصوصی صفائی آپریشن جاری رہا۔مزید برآں وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے یکم محرم سے ہی شہر کی 121 بڑی امام بارگاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے گئے ۔محرم الحرام میں مجالس اور جلوس میں شامل عزاداروں اور شرکا کو صاف ماحول کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے صفائی عملے سے تعاون کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔

مزید خبریں