گورنر خیبرپختونخوا کا ملک بھر میں عاشورہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد پر پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز کے کردار کو خراج تحسین
گورنر خیبرپختونخوا کا ملک بھر میں عاشورہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد پر پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز کے کردار کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملک بھر میں عاشورہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد پر پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں افواج پاکستان اور پولیس کی جانب سے بہترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی ،وزارت داخلہ کے حکام اور متعلقہ افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عاشورہ کے پر امن انعقاد کا سہرا آئی جی خیبرپختونخوا، قانون نافذ کرنےوالے تمام اداروں کے اہلکاروں ، امن کمیٹیوں کے ممبران ، اہل تشیع ، اہل سنت اکابرین اور عوام کے سر ہے جن کی محنت ، لگن اور باہمی کاوشوں سے تمام مذہبی تقریبات عقیدت و احترام اور پُرامن طور پر مکمل ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ عاشورہ محرم میں روا رکھا جانے والا برداشت ، مسلکی یگانگت کا سلسلہ پورا سال جاری رہے گا۔








