حکومت نے اسلام آباد میں کامیابی سے جاری پروگرام "نظام صلوٰۃ” کے دائرہ کار کو ملک بھر میں مرحلہ وار توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ،وفاقی وزیربرائےمذہبی امور

"حکومت نے اسلام آباد میں کامیابی سے جاری ‘نظامِ صلوٰۃ’ پروگرام کے دائرہ کار کو مرحلہ وار ملک بھر تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔” — وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

راولپنڈی۔27جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد میں کامیابی سے جاری پروگرام "نظام صلوٰۃ” کے دائرہ کار کو ملک بھر میں مرحلہ وار توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نماز کی پابندی، دینی شعور اور اسلامی اقدار کے فروغ کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ وہ ہفتہ کو گلیات کے علاقے اپر بینانی میں جامع مسجد صائمہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ علاقے کے معززین اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں دینی شعور کے فروغ، مساجد کو آباد کرنے اور مذہبی سرگرمیوں میں عوامی شرکت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد صرف عبادت گاہیں ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کی سماجی، اخلاقی اور دینی تربیت کے اہم مراکز بھی ہیں جن کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی علما و مشائخ کونسل ملک بھر میں بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کر رہی ہے جس کے نتیجے میں اتحاد، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو تقویت مل رہی ہے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر باوقار مقام حاصل کیا ہے اور دنیا میں امن کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دانشمندانہ کاوشوں نے خطے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے اور ممکنہ عالمی تصادم کے خدشات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جسے عالمی سطح پر بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

مزید خبریں