"محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کی فضا برقرار رکھنے میں تعاون کرنے والے تمام شہریوں، علماء کرام، امن کمیٹیوں، تاجر برادری، منتظمینِ مجالس و جلوس، رضاکاروں، میڈیا نمائندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے شکر گزار ہیں۔” — ڈی پی او مانسہرہ
ڈی پی او کی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز سے اظہار تشکر

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 27 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) مانسہرہ کی جانب سے ضلع مانسہرہ کے تمام شہریوں، علماء کرام، مشائخ عظام، امن کمیٹیوں کے معزز اراکین، تاجر برادری، منتظمینِ مجالس و جلوس، رضاکاروں، میڈیا نمائندگان اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کی فضا کو برقرار رکھنے میں بھرپور تعاون کیا۔
ہفتہ کو ترجمان ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی پی او نے مزید بتایا کہ آپ لوگوں کے تعاون، ذمہ دارانہ کردار اور قانون کی پاسداری کے باعث ضلع مانسہرہ میں محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پُرامن اور خیر و عافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔ انہوں نے خصوصی طور پر مانسہرہ پولیس کے تمام افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے شب و روز انتھک محنت، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا۔ مانسہرہ پولیس مستقبل میں بھی عوام کے تعاون سے امن، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے اپنے عزم پر قائم رہے گی۔








