"لفتھانزا نے ایوی ایشن فیول کی کمی کے باعث 40 طیارے گراؤنڈ کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسی رپورٹس درست نہیں ہیں۔”
جرمن ائیر لائن ’’لفتھانزا‘‘ کی ایندھن کی کمی کی وجہ سے 40 طیارے گراؤنڈ کرنے کی رپورٹس کی تردید
برلن۔28جون (اے پی پی):جرمن ائیر لائن ’’لفتھانزا‘‘ نے سپیگل میگزین کی اس رپورٹ کی تردید کر دی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی ایوی ایشن فیول کی کمی کی وجہ سے اپنے بیڑے کے 40 طیاروں تک کو گراؤنڈ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق سپیگل میگزین نے بعد میں اپنی رپورٹ واپس لے لی اور کہا کہ اسے معلوم ہوا ہے کہ یہ رپورٹ پرانی معلومات پر مبنی تھی۔ لوفتھانزا کے ترجمان نے ’’رائٹرز ‘‘ کو بتایا کہ کمپنی اس رپورٹ کی مکمل تردید کرتی ہے ۔ یہ بظاہر کسی اندرونی تقریب کی پرانی ریکارڈنگ پر مبنی تھی۔ واضح رہے کہ سپیگل میگزین نے ایک تصحیحی بیان جاری کیا جس میں اس نے رپورٹ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔میگزین نے مارچ میں شائع کیا تھا کہ جرمنی کی صفِ اول کی ایئر لائن مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازع کی وجہ سے 40 طیاروں کو گراؤنڈ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ دنیا بھر کی ایئر لائنز ایران کے خلاف جنگ کے اثرات اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی سپلائی میں خلل کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔









