موٹروے ایم2 پر المناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت تین افراد زخمی

"موٹروے ایم-2 پر حافظ آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، موٹروے پولیس نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔”

لاہور۔28جون (اے پی پی):موٹروے ایم-2 پر حافظ آباد کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کے تعاون سے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر حافظ آباد منتقل کر دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں خاتون شدید زخمی جبکہ دونوں بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ سیکٹر کمانڈر فیصل اکرم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی اور ریسکیو آپریشن کو موثر انداز میں مکمل کروایا۔ ترجمان کے مطابق امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد شاہراہ سے متاثرہ گاڑی کو ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے۔