"وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے اور دہشت گردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہے۔”
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملہ کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔
وزارت مواصلات کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کسی صورت قابل قبول نہیں، اس کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے۔








