"عاشورہ محرم کے موقع پر ستھرا پنجاب بھکر کی مؤثر صفائی مہم کے تحت جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر بروقت صفائی، پانی کا چھڑکاؤ اور مسلسل مانیٹرنگ سے عزاداروں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا گیا۔”
عاشورہ محرم بھکر میں ستھرا پنجاب کی مثالی کارکردگی، عزاداروں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا گیا

مزید خبریں
بھکر ۔۔ 28 جون (اے پی پی):عاشورہ محرم کے موقع پر ستھرا پنجاب بھکر کی مثالی کارکردگی، صفائی کے مؤثر انتظامات پر انتظامیہ اور ورکرز خراجِ تحسین کے مستحق۔جلوسوں اور مجالس کے روٹس کی بروقت صفائی، پانی کا چھڑکاؤ اور مسلسل مانیٹرنگ سے عزاداران کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا گیا
یومِ عاشورہ کے موقع پر ضلع بھکر میں "ستھرا پنجاب” کے تحت صفائی کے مثالی انتظامات دیکھنے میں آئے۔ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر بروقت صفائی، پانی کے چھڑکاؤ اور آلائشوں کی فوری تلفی کے باعث عزادارانِ امام حسینؓ کو صاف، ستھرا اور بہتر ماحول میسر آیا۔منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب بھکر مہرعرفان لک، مہر ذوالفقار لک،ستھرا پنجاب بھکر کی انتظامیہ اور فیلڈ ورکرز نے محرم الحرام کے دوران دن رات متحرک رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں۔ صفائی عملہ جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات پر مسلسل موجود رہا اور ہر مرحلے پر صفائی کے انتظامات کو برقرار رکھا۔شہری و سماجی حلقوں نے ستھرا پنجاب بھکر کی انتظامیہ اور صفائی ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام جیسے حساس موقع پر جس ذمہ داری، محنت اور لگن کے ساتھ صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی عوامی خدمت کے اسی جذبے کے ساتھ صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے گا








