"چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔”
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ کی مذمت کی ہے۔
یہاں جاری بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حملہ آور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے دہشتگردوں سے سینہ سپر سکیورٹی فورسز کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ فعل سے واضح ہے کہ عالمی سطح پر خصوصاً سفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہو رہی،پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پُرعزم ہے۔








