مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کراچی میں رینجرز کے جوانوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم دشت گردی کے خلاف حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ چلے، بھارت عبرتناک شکست کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہا ہے ۔
اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم دشت گردی کے خلاف حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ چلے ، شیخ آفتاب احمد

مزید خبریں
حضرو 28 جون (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کراچی میں رینجرز کے جوانوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم دشت گردی کے خلاف حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ چلے، بھارت عبرتناک شکست کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کراچی میں رینجرز کے جوانوں پر حلمے کرنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں ،دشت گردی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل اففانستان ملکر پاکستان میں پاک فوج پولیس اور رینجرز پر حلمے کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں دشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں سب سے زیادہ ہے پاک فوج کے نوجوانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر وطن عزیز کو محظوظ بنایا کراچی میں رینجرز کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو سیکورٹی اہلکاروں نے عبرتناک انجام سے دو چار کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے دشت گردی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر ہیں ،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے کراچی سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کو اپنے انجام تک پہنچایا جا رہا ہے۔
شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ بھارت اپنی عبرتناک شکست کو چھپانے کے لیے پاکستان میں دہشت گردوں کا سہولت کار بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی انکھ کو نکال دیا جائے گا۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایسے ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ شیخ آفتاب احمد نے کراچی میں رینجرز کے شہید ہونے والے نوجوانوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی قربانی رایگاں نہیں جائے گی۔








