چین نے قومی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ (Non-Proliferation) سمیت بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے جاپان کے 20 اداروں کو برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل کر دیا۔
چین نے 20 جاپانی اداروں کو برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کر دیا

مزید خبریں
بیجنگ۔29جون (اے پی پی):چین نے قومی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ (Non-Proliferation) سمیت بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے جاپان کے 20 اداروں کو برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل کر دیا۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارتِ تجارت کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان اداروں کو دہری استعمال کی اشیاء برآمد کرنے پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ بیرونِ ملک موجود تنظیمیں اور افراد بھی چین سے حاصل ہونے والی د ہری استعمال کی اشیاء ان اداروں کو منتقل یا فراہم نہیں کر سکیں گے۔ اگر اس نوعیت کی کوئی سرگرمی پہلے سے جاری ہے تو اسے فوری طور پر روکنا ہوگا۔ ان 20 اداروں میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس سٹڈیز بھی شامل ہے۔ وزارتِ تجارت نے پیر کو متسوئی ای اینڈ ایس کمپنی لمیٹڈ سمیت 20 جاپانی اداروں کو نگرانی کی فہرست (Watch List) میں بھی شامل کیا کیونکہ ان اداروں کی جانب سے دہری استعمال کی اشیا کے حتمی صارفین (End Users) اور ان کے استعمال (End Use) کی تصدیق نہیں ہو سکی۔








