دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 96 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 200 کیوسک

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 96 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 84 ہزار500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 84 ہزار 500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 500 کیوسک اوراخراج 40 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد53 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 26 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1444.27 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.844 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1163.05 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.252 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.057 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں