گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ء پوری قوم کا فخر ہیں۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہید محمد وسیم کے گھر آمد کےموقع پر کہی ۔
وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ء پوری قوم کا فخر ہیں، گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 29 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ء پوری قوم کا فخر ہیں۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہید محمد وسیم کے گھر آمد کےموقع پر کہی ۔
گورنر سندھ نے شہید محمد وسیم کی بیٹیوں، بھائیوں، بہنوں اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت اور اظہارِ عقیدت کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ شہدا ء کی قربانیاں قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں ریاست شہدا ء کے اہلِ خانہ کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی۔گورنر سندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید محمد وسیم کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔








